حج مشن کیلئے تمام اضلاع سے معاونین سکائوٹس کی نامزدگیاں طلب

ویب ڈیسک:حج مشن کیلئے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سے بطورمعاونین بوائے سکاؤٹس بھیجنے کے فیصلہ پرسکائوٹس لیڈرزاور سکائوٹس روور کی فہرست طلب کر لی گئی ہیں اس سلسلے میںتمام سکائوٹس کمشنرز اور میل ایجوکیشن افسران کو بھیجے گئے مراسلہ کے مطابق حج مشن کیلئے انتخاب صوبائی سکاؤٹ ہیڈ کوارٹر خیبر پختونخوا بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن حیات آبادپشاور کرے گااوران سکاؤٹ لیڈرز،روور( سکاؤٹس کے نام تجویز کئے جائیں گے جنہوں نے کم از کم کسی بھی سیکشن میں ووڈ بیج ٹریننگ کورس میں شرکت کی ہو اور سٹوگی بیج میں شرکت کی اس ضمن میں ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے مجوزہ کوٹہ کے مطابق ایک پروفارما بھی ارسال کیا گیا ہے جبکہ شرائط و ضوابط کا بھی تعین کیا گیا ہے
جس کے مطابق عمر کی حد25سے50سال کی ہوگی جو کہ وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق ہوگی تعلیمی اہلیت ایف اے، ایف ایس سی جبکہ ووڈبیج اور سٹوگی بیج ماڈل سکاؤٹ یونٹ رکھنے والے فعال روور سکاؤٹس اور سکاؤٹ لیڈرز کی صورت میں اسکاؤٹ کی اہلیت میں نرمی کی جا سکتی ہے اس کے علاوہ شرائط میں ذہنی اور جسمانی طور پر فعال، مناسک حج سے اچھی طرح سے واقف، انتہائی نظم و ضبط والا، خوش اخلاق، دیانت دار ،شائستہ اور خوش اخلاق ہونا لازمی ہے سوات سے25 سکائوٹس، پشاورسے 25 سکائوٹس، شانگلہ سے10، دیر لوئر سے 10، دیر اپرسے 10،چترال لوئر سے10 اورچترال اپرسے 5سکائوٹس کی نامزدگیاں بھیجی جائیں گی ملاکنڈ سے15اور بونیر سے 10،کوہستان سے 4، کوہستان لوئر سے تین، کوہستان اپر سے تین، بٹ گرام سے4، تورغر سے2، مانسہرہ سے10،ہری پور سے10،ایبٹ آبادسے25،نوشہرہ سے12،صوابی سے15، مردان سے25 ،چارسدہ سے 10 ،کوہاٹ سے12،ہنگو سے6، کرک سے 8، لکی مروت سے8،ڈی آئی خان سے 15،ٹانک سے 4 اور بنوں، خیبر، باجوڑ، مہمند، اورکزئی، کرم، شمالی اور جنوبی وزیرستان سے10، 10نامزدگیاں 31مارچ سے پہلے پہنچنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی