انڈین ویلز کا ٹائٹل

انڈین ویلز کا ٹائٹل کارلوس الکاراز نے جیت لیا

ٹاپ سیڈ کارلوس ٹینس سٹار الکاراز نے انڈین ویلز کے فائنل میں ڈینیل میدویدیف کو زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ الکاراز کی فتح نے میدویدیف کے 19 میچوں کی جیت کے سلسلے کو بریک لگا دی ہے۔ فائنل معرکے میں کارلوس الکاراز نے ڈینیل میدویدیف ق 6-3، 6-2 سے شکست دی۔ الکاراز نے ٹورنامنٹ میں چھ میچوں میں ایک بھی سیٹ نہیں ہارا اور انڈین ویلز میں اس کی کارکردگی نے میامی اوپن ٹائٹل کے دفاع سے قبل اس کے اعتماد میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ الکاراز نے کہا، "میں بہت اچھا کھیل رہا ہوں۔ یقیناً، آج کی کنڈیشنز کافی سخت تھیں۔ یقیناً ڈینیئل نے اپنی بہترین کارکردگی نہیں دکھائی۔” "میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میں اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہوں، جس طرح سے میں یہ ٹورنامنٹ کھیل رہا تھا۔ میں میامی میں بھی اس سطح پر کھیلنے کا منتظر ہوں۔٫ روسی پانچویں سیڈ میدویدیف جو گزشتہ ماہ کے دوران روٹرڈیم، دوحہ اور دبئی میں جمع کیے گئے ٹائٹل میں ایک اور ٹائٹل شامل کرنے کے خواہاں تھے، ٹخنے اور انگوٹھے کی چوٹ کے باعث بہتر پرفارم نہ کر سکے، وہ الکاراز کی شاندار کارکردگی کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا