شکیب الحسن نے گریجویشن

شکیب الحسن نے گریجویشن مکمل کر لی

بنگلہ دیش کے سٹار آل رانڈر شکیب الحسن نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم میں بھی نمبر ون ہونے کا عملی ثبوت دے دیا ہے، گزشتہ روز انہوں نے اپنی بی بی اے کی ڈگری وصول کی۔ آئی سی آئی کی عالمی رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون آل رانڈر شکیب الحسن نے گزشتہ روز آئرلینڈ کے خلاف 93 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی جس نے بنگلہ دیش کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ کھیل کے ساتھ ساتھ شکیب الحسن پڑھائی میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ ڈگری وصول کرنے کے بعد جب انہیں ڈائس پر اظہار خیال کے لئے بلایا تو وہ کافی دیر تک اپنے احساسات کی ترجمانی کے لئے الفاظ کی تلاش میں خاموش رہے۔ شکیب الحسن نے کہا۔ "میری والدہ کی بہت خواہش تھی کہ میں تعلیم مکمل کروں آج میں بھی خوش ہوں کہ میں ان کا اور اپنا ایک بہت بڑا خواب پورا کرنے میں کامیاب رہا۔” انہوں نے کہا کہ "جب بھی خواب دیکھیں، بڑا خواب دیکھیں اور پھر دل و جان سے اس کی تکمیل میں لگ جائیں کامیابی یقینا آپ کے قدم چومے گی۔”

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی