امریکہ میں جاری انڈین ویلز ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کا ٹائٹل ایلینا رائباکینا نے جیت لیا۔ فائنل میں آریانہ سبالینکا کے خلاف 7-6, 6-4 سے کامیابی حاصل

انڈین ویلز خواتین کا ٹائٹل ایلینا رائباکینا کے نام

امریکہ میں جاری انڈین ویلز ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کا ٹائٹل ایلینا رائباکینا نے جیت لیا۔ فائنل میں آریانہ سبالینکا کے خلاف 7-6, 6-4 سے کامیابی حاصل کر کے ایلینا نے آسٹریلین اوپن میں آریانہ سے شکست کا بدلہ بھی چکا دیا۔ ڈبلیو ٹی اے 1000 میں اپنا پہلا ٹائٹل کھیلنے والی قازقستان کی رائباکینا نے اوپننگ فریم میں ہی تین پوائنٹس کی برتری سے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ انڈین ویلز کا ٹائٹل 23 سالہ رائباکینا کے پروفیشنل کیریئر کا چوتھا ٹائٹل ہے۔ رائباکینا نے فائنل تک رسائی کے لئے دفاعی چیمپیئن اور ورلڈ نمبر ون آیگا سیویتک کو بھی شکست سے دوچار کیا۔ وننگ ٹرافی وصول کرتے ہوئے قازقستان ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ سب کچھ میری پلاننگ کے مطابق ہوا، میں نے کوشش کی کہ کم سے کم غلطیاں کروں جو اس سے پہلے دہرا چکی تھی اس لئے اچھی پلاننگ اور مکمل توجہ نے بہترین رزلٹس دیئے۔”

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا