صدر مملکت

بانیانِ پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یوم پاکستان پر پوری قوم بانیانِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج کے دن بانیان پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج کا دن بحیثیت قوم ہمیں اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینےکی یاد دہانی کراتا ہے ۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم نے ریاستی ادارے قائم کیے، اپنےدفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، جوہری صلاحیت حاصل کی، دہشت گردی اور کورونا پر قابوپایا، قدرتی آفات کے دوران قربانی اور تعاون کے جذبےکا مظاہرہ کیا، ہمیں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی مضبوطی کےلیےکام کرناہوگا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، یقین ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے ساتھ پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا، یونائیٹڈ اور سلطانز مدمقابل