خواجہ سرا کھلاڑی خارج

خواتین کے ایتھلیٹکس مقابلوں سے خواجہ سرا کھلاڑی خارج

ورلڈ ایتھلیٹکس کونسل نے خواتین کی عالمی درجہ بندی کے مقابلے سے خواجہ سرا کھلاڑیوں کو خارج کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس کونسل نے فیصلہ دیا ہے کہ مردانہ بلوغت سے گزرنے والے ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خواتین کی عالمی درجہ بندی کے مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کونسل نے جنسی نشوونما میں فرق (DSD) کے ساتھ ایتھلیٹس کے لیے قابل اجازت ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو 5nmol/leter سے 2.5 تک کم کرنے پر بھی اتفاق کیا، یہ سخت جو پہلے صرف 400 میٹر ریس پر لاگو ہوتا تھا اب تمام ایونٹس پر لاگو ہوگا۔ عالمی ایتھلیٹکس کے صدر لارڈ کو نے ایک پریس کانفرنس میں وضاحت کی کہ ٹرانس جینڈر اور ڈی ایس ڈی ایتھلیٹس کی شرکت کو محدود کرنے کا ”فیصلہ کن اقدام” ہمارے کھیل میں خواتین کے زمرے کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا”یہ فیصلہ متعدد اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا گیا ہے جن میں 40 ممبر فیڈریشنز، ایتھلیٹس، کوچز اور ایتھلیٹس کمیشن کے ساتھ ساتھ دیگر کمیونٹی گروپس کی ایک رینج بشمول ٹرانس گروپس، اقوام متحدہ کے ماہرین، آئی او سی اور پیرا ایتھلیٹکس شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا