انتخابات ہی ملکی مسائل کا حل

انتخابات ہی ملکی مسائل کا حل ہیں، مریم نواز نے بھی اعتراف کر لیا

مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کے علاوہ مسائل کا کوئی حل نہیں، ہر 5 سال بعد انتخابات ہونے چاہئیں۔
ویب ڈیسک: لاہور میں لائرز ونگ کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کیساتھ زیادتیاں کی گئیں، میری والدہ کے الیکشن میں آپ سب نے ساتھ دیا، بہت جذبے کیساتھ آپ لوگوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، نواز شریف کے بیانیے کو آگے بڑھانے میں آپ کا کردار واضح ہے، قیادت کی سطح پر آپ کو وہ توجہ نہیں ملی جو آپ کا حق تھا۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری سیاست سہولت کاروں کے گرد گھومتی ہے، عمران خان جتھے لیکر عدالتوں پر حملہ آور ہوئے، عمران خان نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں، پاکستان کا قانون کہاں سو رہا ہے؟ ملک میں انصاف کے ترازو کے پلڑے برابر نہیں، ن لیگ کی قیادت نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، زمان پارک میں پولیس پر حملہ کیا گیا پٹرول بم پھینکے گئے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کون ہے جو آج بھی عمران خان کو بچا رہا ہے، عمران خان کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کے گرد گھومتی ہے، خان صاحب آپ کا دامن داغدار نہیں تو عدالتوں کے سامنے پیش ہوں، انتخابات ہی ملکی مسائل کا حل ہیں، ہر پانچ سال بعد الیکشن ہونے چاہئیں، ہم الیکشن سے فرار نہیں چاہتے ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر سرزنش کی،شیر افضل