افغانستان دوسرا ٹی 20

دوسرا ٹی 20، افغانستان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں گریں شرٹس کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دھوکہ دے گئی۔ اوپننگ بلے باز پارٹنرشپ لگانے میں ناکام رہے، پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا سکی۔ شاداب الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ایک بار اوپننگ بلے باز متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے پہلے ہی اوور میں بغیر کسی سکور کے 2 وکٹیں گنوانے کے بعد باقی کے بلے باز بھی دباؤ میں رہے اور تواتر سے وکٹیں گرتی رہیں۔ عماد وسیم 64 اور کپتان شاداب خان 32 رنز بنا سکے۔ فضل حق فاروقی نے 2، نیون الحق، کریم جنت اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے افغانستان کو میچ جیتنے کے لئے 131 رنز کا ہدف دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل