صوبائی کابینہ سیکیورٹی اخراجات

صوبائی کابینہ کے سیکیورٹی اخراجات میں 20فیصد اضافہ

ویب ڈیسک:صوبائی کابینہ کے سکیورٹی پرو ٹو کول کے اخراجات میں 20فیصد اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کا استعمال نہ ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر کی مد میں پچا س فیصد تک کمی آ گئی ہے ۔ صوبائی کابینہ میں شامل بعض معاونین خصوصی اور مشیروں کے پاس وزارت نہ ہونے کے باوجود سرکاری پروٹو کول حاصل ہے جس سے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے مشیر سید ہارون شاہ نے سرکاری مراعات لینے سے انکار کر دیا ہے اور وہ بدستور اپنی ذاتی گاڑی استعمال کر رہے ہیں جبکہ انہیں کوئی پرو ٹو کول بھی حاصل نہیں ہے تاہم کابینہ میں شامل بعض مشیروں اور معاونین خصوصی کو وزارت نہ ہونے کے باوجود سرکاری پرو ٹو کول حاصل ہے۔ سرکاری گاڑی دینے کے ساتھ ساتھ ان مشیروں کو پولیس پرو ٹو کول بھی دیا گیا ہے ۔
وزارتیں نہ ہونے کے باوجود انہیں سرکاری مراعات دی جا رہی ہیں۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق سرکاری پرو ٹو کول کے اخراجات میں 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ ایک ماہ سے صوبائی حکومت کے دونوں ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی نہیں ہوئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گھریلو تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق