پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم

پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران ہنگامہ آرائی پولیس اور شہری آمنے سامنے

پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران ہنگامہ آرائی ہوگئی، شہریوں کا پتھراو پولیس کی جانب سے شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پشاور میں آٹے کی مفت فراہمی کے دوران بدنظمی ہوگئی، حیات آباد میں آٹے کے حصول کے لیے شہری اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔
شہریوں نے حیات آباد اسپورٹس کمپلکس میں گھسنے کی کوشش کی جسے پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ہجوم بپھرنے لگا، شہریوں کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گی اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔
شہریوں ںے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی، پتھراؤ کیا اور حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کے شیشے توڑ دیے۔
انتظامیہ کے مطابق اسپورٹس کمپلیکس میں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر کے آٹے کی ترسیل بند کردی۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل