جامعہ پشاور ہڑتال

جامعہ پشاور ہڑتال،وی سی نے ریٹائرڈ اساتذہ کی خدما ت لینے کاعندیہ دیدیا

ویب ڈیسک:پشاور یونیورسٹی میں جاری ہڑتال کے پیش نظر تمام انتظامی افسران کااجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر اور تمام انتظامی افسران نے حالیہ ہڑتال اور کلاسز بندش پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اجلاس میں تمام انتظامی افسران نے وائس چانسلر کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جامعہ پشاور کی اصلاحات و ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا کہ ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے ہے ملازمین ہڑتال ختم کر کے اپنے دفاتر آئیں اور تنخواہ بنانے کے مراحل شروع کریںانہوںنے کہا کہ ہڑتال کے باعث طلبہ کا مستقبل دائو پر لگا دیا گیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ جو بھی فیصلے کیے گئے ہیں وہ قانون اور قاعدے کے مطابق ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ انتظامی افسران اپنے اپنے دفاتر میں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے پر کام شروع کریںطلبہ کا مزید وقت ضائع ہونے نہیں دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہڑتال ختم نہ کرنے کی صورت میں ریٹائرڈ اساتذہ سے تدریسی خدمات رضاکارانہ طور پر لی جائیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سینڈیکیٹ اجلاس میں شہید ثقلین بنگش کیلئے شہدائپیکج کی منظور ی دی جائے گی او ریونیورسٹی پبلک سکول میں زیر تعلیم شہید ثقلین بنگش کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی اجلاس میں شہید ثقلین بنگش کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  قومی ہاکی ٹیم 13سال بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی