پنجاب میں انتخابات کروانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں انتخابات کروانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی میں اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے 17 اپریل تک کرے گا اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اپریل کو جاری ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینےکی آخری تاریخ 19 اپریل ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جے یو آئی آج پشاور میں پاور شو کا مظاہرہ کریگی، تیاریاں تیزی سے جاری