وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

ہم تخت لاہور پر بیٹھ کر غیر جمہوری قوتوں کو جواب دیں گے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اپنا کام جاری رکھیں، ہم تخت لاہور جا کر بیٹھیں گے اور غیر جمہوری قوتوں کو جواب دیں گے۔
ویب ڈیسک: خیر پور میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ادارے میں چند افراد ضد پر اتر آئے ہیں، سیاست کر رہے ہیں،اگر سیاست کرنی ہے تو تیاری پکڑیں ہم اپ کا سیاست میں مقابلہ کریں گے، ان کٹھ پتلیوں کو جواب دیں گے، تخت لاہور میں بیٹھ کر ان غیر جمہوری قوتوں کو جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان ہی عدالتوں کی وجہ سے قائد عوام کو پھانسی پر چڑھایا گیا، انہیں شرم نہیں آئی، خیال نہیں آیا، ہم نہیں مانتے کہ اس ملک میں کوئی انصاف کا ادارہ ہے، آج تک کسی جج نےشہید ذوالفقار علی بھٹو کا کیس نہیں سنا، ججز جو مشرف کےساتھ ملی بھگت کر کے 11 سال کی آمریت کی اجازت دیتے ہیں، جب بےنظیر شہید ہوئیں تو ججز کو غیرت نہیں آئی کہ انہیں انصاف دیں۔
بلاول نے کہا کہ میں عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے تیار ہوں، نہ میں اپنے نانا اور نہ ہی والدہ کو انصاف دلاسکا، عمران خان اور سابق اسٹیبلشمنٹ مانتی ہے کہ انہوں نے آئین پر ڈاکہ مارا۔

مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح ریسکیو کر لیا گیا