سیری اے لیگ کے پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپر ناپولی نے لیکس کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کر لی ہے اور ایسا لگ رہا ہے

سیری اے لیگ، ناپولی کی لیکس کے خلاف فتح

سیری اے لیگ کے پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپر ناپولی نے لیکس کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کر لی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ ناپولی کا یہ ٹائٹل جیتنے کے لئے 33 سال کا انتظار ختم ہونے کو ہے۔ ناپولی جس کی اتوار کو AC میلان سے 4-0 کی شکست ان کی سیزن کی صرف تیسری لیگ کی شکست تھی، 1990 کے بعد پہلی بار سیری اے ٹائٹل جیتنے کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ نو کھیل باقی ہیں۔ کھیل کے 18 ویں منٹ میں ناپولی کے رائیٹ بیک گیووانی ڈی لورینزو نے شاندار گول کے ذریعے ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف کے ساتویں اور مجموعی طور پر کھیل کے 52 ویں منٹ میں لیکس کے ونگر فیڈریکو ڈی فرانسیسکو نے گول کر کے سکور برابر کر دیا۔ کھیل کا 64 واں منٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا جب لیکس کے ڈیفینڈر انتونینو گلو نے گیند واپس اپنے کیپر ولادیمیروفالکن کی طرف پھینکی لیکن وہ اس کے دستانوں سے پھسلتے ہوئے جال میں جا پہنچی اور یوں اون گول (Own Goal) نے ناپولی کی برتری میں اضافہ کر دیا۔ ناپولی کی ٹیم سیری اے کے ٹاپ سکورر وکٹر اوسیمہن کے بغیر میدان میں اتری تھی جو ران کی تکلیف کے باعث میچ میں شامل نہیں تھے۔ میچ میں اون گول کے باعث ہار نے لیکس کی مسلسل شکستوں کی تعداد چھ کر دی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر 16 نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے کینیڈا کو بھی شکست دیدی