مالی مسائل، خواتین اولمپک فٹ بال کوالیفائنگ میں بنگلہ دیشی ٹیم نہیں جائے گی

بنگلہ دیش فٹ بال فیڈریشن (بی ایف ایف) نے خواتین فٹ بال ٹیم کو 2024 اے ایف سی اولمپک فٹ بال کوالیفائنگ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے صرف چھ دن پہلے سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ بی ایف ایف ذرائع کے مطابق خواتین کی فٹ بال ٹیم مالی مسائل کے باعث ٹورنمانٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔ جس کی وجہ سے مختلف شعبوں کی جانب سے فٹ بال فیڈریشن پر تنقید کی جا رہی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نظم الحسن پاپون نے کہا ہے کہ ”اس سے زیادہ شرمناک کوئی چیز نہیں ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ خواتین کی ٹیم وہاں نہیں جا سکی۔ یقین کیجیے کہ بہت سے ایسے ہیں جو رقم دے سکتے تھے۔ یہ صرف20 لاکھ روپے کی بات ہے۔ میں نے اپنے کھلاڑیوں سے بات نہیں کی لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ رقم دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے اگر بی ایف ایف نے اس کا مطالبہ کیا ہوتا۔ مجھے لگتا ہے کہ کچھ اور بھی ہے مجھے نہیں معلوم یہ افسوسناک ہے۔ ملک کے لیے اس سے زیادہ شرمناک کوئی چیز نہیں ہوسکتی ہے۔ بنگلہ دیش معاشی طور پر آگے بڑھ رہا ہے لیکن ہم اپنی خواتین کی ٹیم کو پری اولمپکس کے میچوں کے لیے صرف 20 لاکھ روپے کی خاطر نہیں بھیج سکے۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے کینیڈا کو بھی شکست دیدی