آئرلینڈ کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

آئرلینڈ نے سری لنکا کے خلاف رواں ماہ کے دوران 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اینڈریو بیلبرائن کو بنگلہ دیش کے بعد سری لنکا کے خلاف بھی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جب کہ سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں مارک اڈائر، کرٹس کیمفر، مرے کمنس، جورج ڈوکریل، فیون ہینڈ، گراہم ہیومے، میتھیو ہیمفریز، ٹام مائیز، انڈریو میکبرائن، جیمز میک کولم، پی جے مور، ہیری ٹیکٹر، لورکن ٹکر اور بین وائٹ شامل ہیں۔ آئرلینڈ کی ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش گزشتہ روز ہی اختتام پذیر ہوا ہے جس میں اسے تین میچز کی ون ڈے سیریز میں 2-0 اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں 2-1 سے شکست ہوئی ہے۔ جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں بھی میزبان بنگلہ دیش کامیاب رہی ہے۔ تاہم دوسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے زیر کرنے میں کامیاب رہی۔

مزید پڑھیں:  قومی ہاکی ٹیم 13سال بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی