نیشنل گیمز، بلوچستان کے میڈل ونرز کے لئے بڑا اعلان

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس بلوچستان نے نیشنل گیمز کے دوران میڈلز جیتنے والے بلوچستان کے کھلاڑیوں کے لئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ تمام میڈلز ونرز کو نقد انعامات دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس بات کا اعلان ڈی جی سپورٹس درا خان بلوچ نے نیشنل گیمز کے انعقاد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ بلوچستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ چاندی کا تمغہ جیتنے والوں کو 2 لاکھ جبکہ کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کو 1 لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ انعامات دینے کا مقصد صوبے کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ حوصلہ افزائی کرنا بھی ضروری ہے ۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے کینیڈا کو بھی شکست دیدی