فیئربریک انویٹیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ، بارمی آرمی نے ٹورناڈوز کو ہرا دیا

ہانگ کانگ میں جاری خواتین کے فیئربریک انویٹشنل کرکٹ ٹورنامنٹ میں بارمی آرمی وومن نے ٹورناڈوز وومن کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بارمی آرمی کی کپتان لورین ونڈفیلڈ ہل کی شاندار سنچری نے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ٹاس جیت کر بارمی آرمی نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹورناڈوز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ سونے لس 65 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ نتاشا مائیلز 40 اور ڈینے وین نیکرک نے 17 رنز بنائے، عالیہ ریاض 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ تارا نوریس اور ثناء فاطمہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بارمی آرمی کی ٹیم نے 15.4 اوورز میں 10.34 رنز فی اوور کی اوسط سے بغیر کسی نقصان کے ہدف پورا کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔ کپتان لورین ونڈفیلڈ ہل نے 64 گیندوں پر 120 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔ لورا وولوارٹ 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ لورین ونڈفیلڈ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

مزید پڑھیں:  آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی