راولپنڈی کو دو ون ڈے میچز کی میزبانی

راولپنڈی کو دو ون ڈے میچز کی میزبانی مل گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی 5 ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں راولپنڈی اب ایک کی بجائے دو ون ڈے میچز کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ راولپنڈی 2 ٹی ٹوئنٹی اور پہلے ون ڈے کے ساتھ ساتھ اب نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کی بھی میزبانی کرے گا۔ دونوں ون ڈے میچز کی تاریخیں بھی تبدیل ہو گئی ہیں اور 26 اور 30 اپریل کو ہونے والے یہ میچز اب بالترتیب 27اور 29 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ کراچی جہاں پہلے 4 میچز شیڈول تھے اب وہاں تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹی 20 میچز رات 9 بجے جبکہ تمام ون ڈے میچز سہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوں گے۔
نظر ثانی شدہ شیڈول
14 اپریل ۔ پہلا T20I، لاہور
15 اپریل ۔ دوسرا T20I، لاہور
17 اپریل ۔ تیسرا T20I، لاہور
20 اپریل ۔ چوتھا T20I، راولپنڈی
24 اپریل ۔ پانچواں T20I، راولپنڈی
27 اپریل ۔ پہلا ون ڈے، راولپنڈی
29 اپریل ۔ دوسرا ون ڈے، راولپنڈی
3 مئی ۔ تیسرا ون ڈے، کراچی
5 مئی ۔ چوتھا ون ڈے، کراچی
7 مئی ۔ پانچواں واں ون ڈے، کراچی

مزید پڑھیں:  آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی