پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے مکمل طاقت کے T20I اور ODI اسکواڈز کا اعلان کر دیاہے

نیوزی لینڈ کیخلاف گرین شرٹس کے سکواڈز کا اعلان

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے مکمل طاقت کے T20I اور ODI اسکواڈز کا اعلان کر دیاہے جس میں بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں فارمیٹس میں بطور کپتان اپنی معمول کی خدمات دوبارہ شروع کریں گے، جبکہ شاداب نائب کپتان کے طور پر اپنی اصل پوزیشن پر واپس آجائیں گے۔ احسان اللہ کو T20I اور ODI اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ صائم اور زمان کو ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ سیریز کا آغاز لاہور میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے14 اپریل کو ہوگا۔ سکواڈ میں کپتان بابر اعظم سمیت شاہین آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف اور محمد رضوان کی بھی دونوں ٹیموں میں واپسی ہوئی ہے۔ جو گزشتہ ماہ شارجہ میں افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ریسٹ پر تھے۔ اسکواڈ آج لاہور میں جمع ہوگا جہاں تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان شامل ہیں جبکہ ون ڈے کے لئے بابر اعظم (کپتان) اور شاداب خان (نائب کپتان) سمیت عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر۔ ریزرو: عباس آفریدی، ابرار احمد اور طیب طاہر کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے کینیڈا کو بھی شکست دیدی