کبھی دھوکے بازی نہیں، عامر خان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ اینٹی ڈوپنگ قوانین ٹوٹے ہیں لیکن یہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔ عامر خان پر فروری 2022 میں کیل بروک کے خلاف فائیٹ کے بعد اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ میں ممنوعہ مادے کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد سابق لائیٹ ویٹ ورلڈ چیمپیئن پر دو سال کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایک آزاد ٹربیونل نے اس دلیل کو قبول کرتے ہوئے 36 سالہ نوجوان کے ”جان بوجھ کر یا لاپرواہی” کے دعویکو مسترد کر دیا۔ مئی میں باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لینے والے عامر خان نے کہا کہ میں نے کبھی دھوکے بازی نہیں کی، تاہم اب مجھ پر دوسال کی پابندی لگانا جبکہ میں پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں ہوں کافی عجیب اور مضحکہ خیز ہے۔ میرا رنگ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن میں یقین دلاتا ہوں کہ میں نے کبھی دھوکہ نہیں دیا اور نہ کبھی ایسا کروں گا۔ ”

مزید پڑھیں:  آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی