رافیل نڈال کی فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک ہوگئی

دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے اگلے ہفتے ہونے والے مونٹی کارلو ماسٹرز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ ہسپانوی عالمی نمبر کی انجری کے مسائل کے بعد فرنچ اوپن میں شرکت بھی مشکوک و شبہات ہوگئی ہے۔ رافیل نڈال طویل عرصے سے کولہے کی چوٹ کے باعث مسلسل تکلیف اور بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ہسپانوی عالمی نمبر 14 نے موناکو میں 11 بار ٹورنامنٹ جیتا ہے لیکن وہ ایکشن میں واپسی کے لیے فٹ نہیں ہیں۔ جنوری میں آسٹریلین اوپن میں امریکی میکنزی میکڈونلڈ کے ہاتھوں دوسرے راؤنڈ میں سیدھے سیٹ میں شکست کے بعد سے 36 سالہ کھلاڑی میدان میں نہیں اترے ہیں۔ عالمی نمبر دو کارلوس الکاراز بھی انجری کے باعث مونٹی کارلو سے باہر ہیں۔ نمبر ون رینکنگ کے لیے نوواک جوکووچ کا پیچھا کرنے والے الکاراز کے ہاتھ اور کمر میں مسائل ہیں۔ میامی اوپن کے آخری چار میں جننک سنر سے ہارنے والے الکاراز نے ٹویٹر پر کہا۔ ”دو ماہ بیرون ملک رہنے کے بعد میں وطن واپسی پر خوش ہوں، لیکن غمگین ہوں کیونکہ میں نے میامی میں اپنا آخری میچ جسمانی تکلیف کے ساتھ ختم کیا۔” رافیل نڈال کے میلبورن ہارنے کے بعد ایم آر آئی اسکین ٹیسٹ کی رپورٹ نے بتایا کہ انہیں چھ سے آٹھ ہفتوں تک کورٹ سے باہر رہنا پڑے گا۔ نڈال نے ٹوئٹر پر کہا کہ ”میں اب بھی اعلی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں۔ میں اپنے کیریئر کے سب سے اہم ٹورنامنٹ مونٹی کارلو میں نہیں کھیل سکوں گا۔ جس کا مجھے بہت افسوس ہے، میں اپنی تیاری کا عمل جاری رکھتا ہوں، امید ہے کہ جلد واپسی کروں گا۔”

مزید پڑھیں:  قومی ہاکی ٹیم 13سال بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی