تیسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے اس سے پہلے دونوں میچز میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دونوں میچز میں کامیابی اپنے نام کی تھی دیکھنا یہ ہے کہ نیوزی لینڈ بھی ٹاس جیت کر کامیابی حاصل کر پاتا ہے یا نہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اب تک سیریز میں کامیابی کی تلاش میں ہے جبکہ پاکستان 5 میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔ پاکستان ٹیم میں تیسرے میچ کے لئے زمان خان کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا