تیسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 164 رنز کا ہدف دے دیا

نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی 20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنا لئے۔ گریں شرٹس کو جیت کے لئے 164 رنز کا ہدف مل گیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ کپتان ٹام لیتھم 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل 33 اور ول ینگ 17 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 2,2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 8.2 رنز فی اوور کی اوسط سے164 رنز درکار ہیں۔ پاکستان میچ جیت کر 5 میچز کی سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کر لے گا۔

مزید پڑھیں:  قومی ہاکی ٹیم 13سال بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی