پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کی پارٹنرشپ نے کام دکھا دیا

تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کی پارٹنرشپس کام کر گئیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کی پارٹنرشپ نے کام دکھا دیا جبکہ پاکستان کی جانب سے افتخار احمد اور فہیم اشرف کے سوا کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل اور کپتان ٹام لیتھم کے درمیان 43 گیندوں پر 65 رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کا سکور آگے بڑھانے میں مدد کی۔ اس سے پہلے کپتان ٹام لیتھم ول ینگ کے ساتھ 33 گیندوں پر 36 رنز کی شراکت داری میں بھی اپنا حصہ ڈال چکے تھے۔ پاکستان کی جانب سے اوپنرز اور مڈل آرڈرز کوئی بڑی پارٹنرشپ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ تاہم آٹھویں وکٹ کے لئے افتخار احمد اور فہم اشرف نے 26 گیندوں پر 61 رنز کی پارٹنرشپ کھڑی کی اور اسی پارٹنرشپ نے پاکستان کو لگ بھگ میچ جتوا دیا تھا تاہم پہلے فہیم اور پھر افتخار ہونے کے بعد تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا