پی سی بی

پی سی بی کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں Minus2Degrees (M2D) کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں جس میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے پی سی بی اپنا کردار ادا کرے گا۔ اپنی سماجی ذمہ داری کے حصے کے طور پر، پی سی بی ان طریقوں کو فروغ دے گا جو کرکٹ ایونٹس کے دوران ری سائیکلنگ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جس کا مقصد خالص صفر کاربن اخراج کو حاصل کرنا ہے۔ اس مقصد کی جانب پہلے قدم کے طور پر پی سی بی اور ایم ٹو ڈی لاہور کی مشہور کینال روڈ پر ایک ہزار درخت لگائیں گے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرپرسن نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ”موسمیاتی تبدیلی ہمارے وجود کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے اور یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔”

مزید پڑھیں:  قومی ہاکی ٹیم 13سال بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی