قومی کرکٹ ٹیم کی چھٹیوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو21 سے 23 اپریل تک عید کی چھٹیوں کااعلان کر دیا ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جبکہ دونوں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ کل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ عید کی چھٹیوں کے بعد 24 اپریل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پانچویں اور آخری میچ میں اسی گراؤنڈ میں مدمقابل ہونگی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان 26 اپریل کو ون ڈے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شریک ہونگے۔ 27 اپریل کو ون ڈے سیریز کا پہلا اور 29 اپریل کو دوسرا ون ڈے میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں 30 اپریل کو کراچی روانہ ہونگی جہاں ون ڈے سیریز کے آخری تین میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر