وزیراعظم یوتھ والی بال لیگ 2023 گورنر خیبر پختونخوا نے افتتاح کر دیا

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے پشاور یونیورسٹی میں وزیراعظم یوتھ والی بال لیگ 2023 کا افتتاح کر دیا، لیگ میں مردان، سوات، ہزارہ، پشاور اور بنوں ریجن پر مشتمل میل فیمیل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر گورنر نے والی بال اکیڈمی کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر گورنر نے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف پشاور میں والی بال اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ تقریب سے چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، سابق صوبائی وزیر عاقل شاہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ادریس نے بھی خطاب کیا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کو 80ارب روپے مختلف منصوبوں کی مد میں فراہم کئے گئے ہیں۔ طلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی صحت مند سرگرمیوں میں بھی مشغول رکھنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ والی بال لیگ سمیت مختلف کھیلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ والی بال اکیڈمی کا قیام خوش آئند ہے

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی