آخری تین ون ڈے، حارث سہیل آؤٹ ۔ افتخار احمد ان

قومی ٹیم کے بلے باز افتخار احمدکو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری تین میچوں کے لیے حارث سہیل کی جگہ پاکستان کے ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ افتخار احمد پاکستان ٹیم کو کراچی میں جوائن کریں گے۔ مڈل آرڈر بلے بازحارث سہیل فیلڈنگ ڈرل کے دوران گر گئے تھے جس سے ان کے کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی تھی۔ سکین رپورٹ اطمینان بخش تھی لیکن پھر بھی انہیں ریسٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تجربہ کار افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ افتخار احمد اب تک دس ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے24.80 کی اوسط سے 124رنز سکور کئے ہیں۔ انکی بہترین اننگز 32رنز ناٹ آؤٹ کی ہے۔ ان دس میچوں کی 9 اننگز میں انہوں نے نو چوکے اور چار چھکے لگائے ہے۔افتخار احمد نے ان دس میچوں میں آٹھ وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان