ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ

ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ، پاکستان ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے آسٹریلیا اور بھارت بھی 113 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ 111 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ 107 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ 101 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 95 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 86 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 72 پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ افغانستان کی ٹیم 71 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا