فاٹا نے انٹرریجن انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

فاٹا نے پی سی بی انٹرریجن انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں فاٹا نے لاہور ریجن کو 29رنز سے شکست دیدی۔ سعید اجمل اکیڈمی فیصل آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں لاہور نے ٹاس جیت کر فاٹا کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ44 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پر 216 رنز بنائے۔ اوپنر عثمان خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 14چوکوں کی مدد سے 117رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ عباس آفریدی نے 34 رنز اسکور کیے۔ لاہور کی طرف سے حسین ڈار نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ علی ستار اورتاج محمد نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں لاہور ریجن کی ٹیم42.1 اوورز میں 187رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔علیان سلمان نے 69رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ وقار آفریدی۔حضرت علی۔ رستم خان اور عثمان خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا