پانچ ون ڈے میچز کی سیریز، اعداد و شمار کے آئینے میں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 2917 رنز بنائے گئے جبکہ 72 وکٹیں گریں۔ پاکستان نے پانچ میچز میں مجموعی طور پر 1501 رنز بنائے اور اس کی 32 وکٹیں گریں جبکہ نیوزی لینڈ نے پانچ میچز میں 1416 رنز بنائے اور اس کی 40 وکٹیں گریں۔ دو مرتبہ ٹاس پاکستان نے جیتا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ دی جبکہ تین مرتبہ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا، دو مرتبہ فیلڈنگ اور ایک مرتبہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں مجموعی طور پر 302 باؤنڈریز لگائی گئیں جن میں 51 چھکے اور 251 چوکے شامل تھے۔ پاکستان کے بلے بازوں نے پانچ میچز میں 34 چھکے اور 131 چوکے لگائے جبکہ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے 17 چھکے اور 120 چوکے لگائے۔ انفرادی اننگز کی بات کی جائے تو مجموعی طور پر 5 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں بنائی گئی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے 3 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں سکور کی گئیں جبکہ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے 2 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں سکور کیں۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی