آئی-سی-سی-رینکنگ

آئی سی سی رینکنگ، پاکستان کی دوسری پوزیشن, نیوزی لینڈ نے بھی انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ فارمیٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیم ترقی کرتے ہوئے تیسرے نمبر سے دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ جبکہ بھارت کی ٹیم تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ نے بھی انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے پوائنٹس 118 ہو گئے ہیں اور اس کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ جبکہ پاکستان کی ٹیم 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ بھارت کی ٹیم 115 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم اس سے پہلے چوتھے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر تھی تاہم نئی رینکنگ کے بعد نیوزی لینڈ 104 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ انگلینڈ 101 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی