فرانس رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی سے دستبردار

رگبی ورلڈ کپ 2022 میں انگلینڈ میں منعقد ہوا تھا جس میں آسٹریلیا نے مردوں اور خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم وہیل چیئر ٹائٹل جیت سکی۔ 2025 کا رگبی ورلڈ فرانس میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر فرانس نے حامی بھی بھر لی تھی تاہم اب فرانس نے مالی وجوہات کی بنا پر اس ورلڈ کپ کی میزبانی سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ فرانس میں 2025 کا ٹورنامنٹ ورلڈ کپ فارمیٹ کے چار ورژن پر مشتمل تھا۔ مردوں، خواتین، وہیل چیئر اور نوجوان، شمالی امریکہ بھی اس کے انعقاد کا خواہشمند تھا تاہم اس کی بجائے فرانس کو یہ ایونٹ دیا گیا۔ منتظمین فرانسیسی حکومت کے طے کردہ مالیاتی معیارات پر پورا نہیں اتر سکے ہیں، جس کی وجہ سے ایونٹ کو خسارے کا خطرہ ہے۔ یہ ٹورنامنٹ اکتوبر اور نومبر 2025 میں منعقد ہونا تھا۔ انٹرنیشنل رگبی لیگ (IRL) کا کہنا ہے کہ وہ اب 2025 کے ٹورنامنٹ کے لیے دیگر آپشنز پر غور کرے گی، بورڈ کی میٹنگ جولائی میں ہونے والی ہے۔ IRL کے چیئر ٹرائے گرانٹ نے کہا کہ "یہ بتانا مشکل ہے کہ میں اس خبر سے کتنا مایوس ہوں۔”

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل