آئی پی ایل 2023 کا ٹائٹل، سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر چنائے کے نام

آئی پی ایل کا فائنل بارش کے باعث ایک دن کی تاریخ کے باوجود دوسرے روز بھی بارش سے متاثر رہا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر فیصلہ کن چوکے نے ایم ایس دھونی کی ٹیم چنائے سپر کنگ کو پانچویں مرتبہ آئی پی ایل کا فاتح بنا دیا۔ فائنل میں دفاعی چیمپیئن گجرات ٹائٹنس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے، سائے سدھرشن 96، وریدھیمان ساھا 54 اور شبمن گل 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پہلی اننگ کے بعد بارش نے ایک بار پر کھیل روک دیا جس کے بعد ڈی ایس ایل فارمولے کے تحت چنائے سپر کنگ کو جیت کے لئے 15 اوورز میں 11.40 کی اوسط سے 171 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ ڈیون کانوے 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان ایم ایس دھونی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ سی ایس کے 13 اوورز میں 158 رنز تک پہنچنے میں کامیاب رہی اور آخری اوور میں جیت کے لئے 13 رنز درکار تھے۔ شیوم ڈوبے اور رویندر جدیجہ کریز پر موجود تھے، پہلی چار گیندوں پر صرف 3 رنز بن سکے اور آخری گیندوں پر 10 رنز درکار تھے جب جدیجہ نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو ڈوبتی نیا کو پار لگا دیا، پانچویں گیند پر چھکا اور آخری گیند پر چوکا لگا کر چنائے کو آئی پی ایل کا فاتح بنا دیا۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان