ایڈم پیٹی

گولڈ میڈل زندگی کی حقیقتیں نہیں بدل سکتے، ایڈم پیٹی

برطانیہ کے تین بار کے سوئمنگ اولمپک چیمپئن ایڈم پیٹی کا کہنا ہے کہ سونے کے تمغے ان کے مسائل حل نہیں کریں گے نہ ہی یہ زندگی کی حقیقتیں بدل سکتے ہیں۔ پیٹی ڈپریشن اور الکحل کے بے تحاشہ استعمال کے باعث بے شمار مسائل کا شکار رہے اور ذہنی صحت کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے اپریل کی برٹش چیمپئن شپ سے دستبرداری بھی اختیار کر لی تھی۔ ایک انٹرویو میں پیٹی کا کہنا تھا کہ ”میرے ایک دوست نے کہا تھا کہ گولڈ میڈل ایک بہترین چیز ہے، لیکن مین سوچ رہا تھا کہ اس سے کیا فرق پڑے گا؟ کچھ بھی نہیں بدلے گا، میں اب بھی اگلے سال پیرس میں ہونے والے اولمپک گیمز کی تیاری کر رہا ہوں، لیکن اس سے زندگی کی حقیقتیں نہیں بدلیں گی۔” ایڈم پیٹی کو توجہ کی کمی ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر (ADHD) کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی