فرنچ اوپن کا سب سے بڑا اپ سیٹ

فرنچ اوپن کا سب سے بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر 172 وائلڈ نے ورلڈ نمبر 2 میدویدیف کو ہرا دیا

فرنچ اوپن کا سب سے بڑا اپ سیٹ، سیبوتھ وائلڈ نے ڈینیئل میدیدیف کو شکست دے کر باہر کر دیا۔ حیرت انگیز طور پر عالمی نمبر 172 نے ورلڈ نمبر 2 کے خلاف شاندار انداز سے کامیابی حاصل کر کے سب کو دنگ کر دیا۔ سیبوتھ وائلڈ اس ٹورنامنٹ میں کوالیفائر راؤنڈ کے ذریعے آیا اور اسنے پہلے کبھی کوئی گرینڈ سلیم میچ نہیں جیتا تھا، تاہم میدویدیف کے خلاف اس نے 7-6 (7/5)، 6-7 ( 6/8)، 2-6، 6-3، 6-4 سے کامیابی اپنے نام کر لی۔ یہ میدویدیف کی سات میچوں میں رولینڈ گیروس میں ابتدائی رانڈ میں پانچویں شکست تھی۔ ورلڈ نمبر 2 میدویدیف کا کہنا تھا کہ ”مجھے مٹی بالکل پسند نہیں، میچ کے تیسرے سیٹ سے یہ میرے منہ میں تھی، اس سے ہر چیز برباد ہو جاتی ہے، بیگ، جوتے، سفید موزے، شاید میچ کے بعد انہیں کوڑے دان میں پھینک دیا جاتا ہے، کچھ لوگوں کو یہ پسند ہے، مجھے نہیں ہے۔ میں اسے ختم کر کے خوش ہوں۔”

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی