مینیجر آف دی ایئر نامزد

گارڈیولا پریمیئر لیگ مینیجر آف دی ایئر نامزد

مانچسٹر سٹی کو پریمیئر لیگ ٹائٹل میں رہنمائی کرنے کے بعد پیپ گارڈیوولا کو گزشتہ روز لیگ مینیجر ایسوسی ایشن (LMA) اور پریمیئر لیگ مینیجر آف دی ایئر نامزد کیا گیا۔ گارڈیوولا کی قیادت میں سٹی کو چھ سیزن میں پانچویں لیگ کا تاج حاصل ہوا اور کلب ہفتہ کو ایف اے کپ کے فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ایک ہفتے بعد چیمپئنز لیگ کے فائنل میں انٹر میلان کا مقابلہ کرنے والا ہے۔ گارڈیولا نے کلب کے ایک بیان میں کہا۔ ”میں ایک شاندار اور ناقابل یقین فٹ بال کلب میں ہوں اور اس تمام تعاون کے بغیر جو مجھے اپنے پورے وقت میں یہاں ملا ہے، یہ ممکن نہیں تھا۔” ایل ایم اے ایوارڈ جیتنے کے لیے آرسنل کے میکل آرٹیٹا، برائٹن اینڈ ہوو البیون کے روبرٹو ڈی زربی، نیو کیسل یونائیٹڈ کے ایڈی ہو، برنلے کے ونسنٹ کومپنی اور پلائی ماتھ آرگیل کے اسٹیون شوماکر کو پیچھے چھوڑا ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا