جناح ہاؤس حملہ اعترافی بیان

جناح ہاؤس حملہ: ایک اور شرپسند کی شناخت، اعترافی بیان سامنے آگیا

جناح ہاؤس لاہور میں دہشتگردی پھیلانے والے ایک اور شر پسند کی شناخت کرلی گئی، شرپسند کا اعترافی بیان بھی سامنے آ گیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق شرپسند کی شناخت عاشق خان کے نام سے ہوئی ہے جو تحریک انصاف کا فعال کارکن اور لاہور کا رہائشی ہے جس نےجناح ہاؤس پر حملہ کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
عاشق خان کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت کارروائی کی گئی، حملہ کرنے کی ہدایت ہمیں زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہی۔
جناح ہاؤس حملہ میں ملوث عاشق خان نے کہا کہ پاک فوج کےخلاف ہماری ذہن سازی کی جاتی رہی، ہمارے ذہنوں کو فوج سے نفرت کی طرف موڑا گیا، یہی سوچ ہمیں جناح ہاؤس کی حدود میں لے گئی اور ہم حملہ آور ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک شرپسند کی شناخت ارضم جنید کے نام سے ہوئی جو لاہور کا رہائشی اور پی ٹی آئی کا متحرک کارکن ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ