صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس

پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں ایک ارب روپے اسی مقصد کے لئے رکھے گئے ہیں، میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس اہم قدم کے لئے انہوں نے رقم فراہم کی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات یہ میرے اولین مقاصد میں سے ایک تھا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو خاص طور پر ان کی مشکل کی گھڑی میں یہ سہولت میسر آئے۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی اجلاس:پاکستان کاخودمختارفلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ