مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، پشاور، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، پشاور، لاہور سمیت ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ویب ڈیسک:اسلام آباد، پشاور، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.
اسلام آباد سمیت پشاور، نوشہرہ، مردان، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد،صوابی اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے دوپہر 1 بجکر 6 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں سوات، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، آزاد کشمیر میں مظفرآباد، دھیرکوٹ، سماہنی، باغ، وادی نیلم اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پنجاب کے بڑَے شہروں لاہور، گوجرانوالا، جہلم، حافظ آباد، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، شکرگڑھ، ظفروال، سیالکوٹ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کا مرکز کمشیر کے مشرق میں تھا۔
زلزلے کے زوردار جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جھلس گئے