ندا ڈار سنچری

ندا ڈار ون ڈے میچز کی سنچری کیلئے تیار

جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی سیریز ندا ڈار کی بحیثیت کپتان پہلی سیریز ہوگی۔ وہ ابتک 99 ون ڈے انٹرنیشنل اور130 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستانی ویمنز ٹیم کے لیے اگلے بارہ ماہ بہت مصروف ہیں اور وہ آنے والے میچوں کے سلسلے میں بہت پرجوش ہیں۔ ان میچوں سے کھلاڑیوں کو قیمتی تجربہ حاصل ہوگا اور ایکسپوژر ملے گا۔ندا ڈار کو اس بات کی خوشی ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز بحیثیت کپتان ان کی پہلی سیریز ہوگی جسے وہ نہ صرف اپنے ون ڈے میچوں کی سنچری مکمل کرکے یادگار بنانا چاہتی ہیں بلکہ وہ آئی سی سی چیمپئن شپ میں قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کرنا چاہتی ہیں تاکہ پاکستانی ٹیم اوپر کی پوزیشن پر اختتام کرسکے تاہم انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ اس کے لیے انہیں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ جنوبی افریقہ تجربہ کار ٹیم ہے۔ یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور یہ ویمنز کرکٹ کے لیے بہت اہم ہوگی۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان