میرپور ٹیسٹ

میرپور ٹیسٹ، افغانستان کی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے اکلوتے ٹیسٹ میچ میں افغان ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔ میزبان ٹیم نے افغانستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، بنگلہ دیش کو 661رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ افغانستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں محض 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ میرپور ٹیسٹ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جو ان کے لئے سودمند ثابت نہ ہو سکا۔ میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلی اننگ میں 382 رنز بنائے تھے جبکہ افغانستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف 146 رنز بنا سکی۔ وکٹ کیپر افسر زازئی 36 اور ناصر جمال 35 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ کپتان حشمت اللہ شاہدی 9 رنز بنا سکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے عبادت حسین نے 4 جبکہ شوریفل اسلام، تیج الاسلام اور مہدی حسن مرزا نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش نے میچ کے تیسرے دن اپنی دوسری اننگ کے میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 425 رنز بنائے۔ نجم الحسن شانتو نے دوسری اننگ میں بھی 124 جبکہ مومن الحق نے 121 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ ذاکر حسن 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان لٹن داس 66 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش نے افغانستان کو 662 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 45 رنز پر دو وکٹیں گنوا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا