پاکستان بمقابلہ سری لنکا

پاکستان بمقابلہ سری لنکا، ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 25-2023 کا حصہ ہوگی۔ مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 16 جولائی بروز اتوار سے شروع ہوگا اور ممکنہ طور پر سیریز کے میچز کولمبو اور گال میں کھیلے جائیں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 تا 20 جولائی اور دوسرا ٹیسٹ 24 تا 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز لنکا پریمیئر لیگ سے قبل اختتام پذیر ہو جائے گی جس کے بعد 30 جولائی سے لیگ شروع ہوگی۔ سری لنکا کرکٹ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا حتمی اعلان آئندہ چند روز میں کرے گی۔ دوسری جانب بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کے باعث قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو روٹیشن پالیسی کے تحت سری لنکا کے خلاف سیریز میں آرام کروایا جاسکتا ہے۔ شاہین آفریدی انگلینڈ کی ٹی20 بلاسٹ لیگ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے 9 میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری