نجم سیٹھی پی سی بی چیئرمین شپ

نجم سیٹھی پی سی بی چیئرمین شپ مقابلہ سے دستبردار

پشاور(ویب ڈیسک) نجم سیٹھی نے پی سی بی چیئرمین شپ کی دوڑ سے یکسر علیحدگی کا اعلان کر کے سب کو ورطئہ حیرت میں ڈال دیا۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ اب مزید اس دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا، نجم سیٹھی گزشتہ سال رمیز راجہ کی جگہ صرف ایک سال کیلئےچیئرمین پی سی بی نامزد ہوئے تھے، وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پی سی بی کمیٹی تحلیل ہونے کے بعد سے سربراہ بورڈ کے چنائو کیلئے زکا اشرف اور نجم سیٹھی کے مابین مقابلہ متوقع تھا، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی پی پی کی جانب سے ذکا اشرف جبکہ ن لیگ کی جانب سے نجم سیٹھی کو سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ مقرر کیا گیا تھا۔ اب کی بار ان کے مابین ایک بار پھر سے مقابلہ متوقع تھا لیکن نجم سیٹھی نے اس دوڑ سے خود کو الگ کر کے نہ صرف کھیل سے وابستہ بلکہ تمام ساتھیوں کو بھی ششدر کر دیا۔

مزید پڑھیں:  حکومتی پابندیوں پر بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، شاہراہیں بند