خیبرپختونخوا صحت کارڈ پریمیم

خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ میں اپنا پریمیم خود جمع کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے صحت کارڈ کیلئے فی کس پریمیم کی مد میں اپنی ادائیگی خود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبے میں صاحب استطاعت افراد سے بھی اپنا پریمیم خود جمع کرانے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ صحت کارڈ پروگرام جاری رہ سکے۔ بی آر ٹی کیلئے بھی رواں برس کی طرز پر سبسڈی منظور کرلی گئی ہے۔
نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کاکا خیل نے میڈیا کو بتایا کہ بی آر ٹی کو رواں برس ساڑھے تین ارب روپے سبسڈی دی تھی وہی سبسڈی رواں برس بھی ہوگی اور پہلے چار ماہ کیلئے ایک ارب روپے منظور کرلئے گئے ہیں۔ اسی طرح صحت کارڈ کیلئے بھی وہی سبسڈی جاری رکھی گئی ہے، کابینہ صحت کارڈ میں اپنا حصہ ڈالے گی۔ صحت کارڈ کیلئے فی کس پرمیم 2 ہزار 850 روپے ہے جو کابینہ جمع کرے گی۔
کوئی بھی شہری صحت کارڈ میں حصہ ڈالنا چاہے تو ہم رضاکارانہ وصول کریںگے، جو طبقہ استطاعت رکھتا ہے وہ صحت کارڈ میں ادائیگی کر دے تاکہ صوبائی حکومت پر بوجھ نہ پڑے اور منصوبہ بھی جاری رہے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی