ڈاکٹروں کی ہڑتال

تنخواہیں نہ بڑھنے پر ڈاکٹروں کی ہڑتال، ڈیوٹی کا بائیکاٹ

ویب ڈیسک: ٹی ایم او اور ہائوس جب آفیسرز کیلئے بجٹ میں تنخواہیں نہ بڑھانے پر ڈاکٹروں نے گزشتہ روز تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی سروسز کا بائیکاٹ کیا اور وارڈز میں ڈیوٹی نہیں دی جس سے معائنہ اور ٹیسٹ وغیرہ کیلئے آنے والے ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس سلسلہ میں بدھ کے روز سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام ہسپتالوں میں سروسز کا بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا جس پر جمعرات کے روز ہڑتال رہی۔
اس دوران او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور وارڈز میں سروسز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جس کے باعث مریضوں کو مشکلات بھی درپیش آئی۔ احتجاجی ڈاکٹرز کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹی ایم اوز اور ہائوس میڈیکل آفیسرز کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف غیر معینہ مدت تک کیلئے ہڑتال رہے گی موجودہ مہنگائی کے باعث تنخواہوں میں اضافہ ڈاکٹرز کا حق ہے۔ بجٹ میں اضافہ نہ کر کے انتہائی نا انصافی کی گئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ٹی ایم اوز اور ہائوس میڈیکل آفیسرز سب سے زیادہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاہم اس کے باوجود ناانصافی ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کی جانب سے فیلڈ ہسپتال پشاور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا