ورلڈ کپ حکومتی اجازت

ورلڈ کپ میں شرکت، پی سی بی حکومتی اجازت کا منتظر

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کیلئے ایک بار پھر حکومت سے رابطہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور دو وزارتوں کو اکتوبر میں ہونے والے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کی باضابطہ منظوری کے لیے خط لکھا دیا ہے۔
خط میں اس بارے میں مشورہ طلب کیا گیا ہے اور ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ اگر قومی ٹیم کو جانے کی اجازت ہے تو مقابلوں کے لیے مقرر کردہ پانچ مقامات میں سے اگر کسی پر تحفظات ہیں تو بتائے جائیں۔
حکومتی اجازت کے بغیر پی سی بی کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔ اس حوالے سے پی سی بی نے حکومت کے ساتھ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شیڈول بھی شیئر کیا ہے جس کے مطابق گرین شرٹس اپنے 9 لیگ میچز پانچ شہروں میں کھیلے گی، جس میں 15 اکتوبر کو احمد آباد میں بھارت کے خلاف بڑا میچ بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کیلئے کوالیفائینگ راونڈ کے میچز کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی