توشہ خانہ کیس سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قراردینے کی درخواست دائرکی تھی، اس سے قبل سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کی تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین نے پولیس کو دیئے گئے اختیارات واپس لے لئے