ٹیسٹ رینکنگ

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، ولیم سن سرفہرست ، سمتھ دوسرے نمبر پر آگئے

دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں جاری ایشز سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتنے پر سٹیون سمتھ دوسرے نمبر پر آگئے۔ عالمی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے سمتھ 882 رینٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چار درجہ ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں، انہوں نے ایشز سیریز کے مسلسل دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں 110 جبکہ دوسری اننگز میں 34 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو دوسری فتح سے ہمکنار کروایا۔
فہرست میں آسٹریلیا کے لبوشین 873 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ کینگروز کے ہی بیٹر ٹریوس ہیڈ 872 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔ انگلش کرکٹر جوئے روٹ 4 درجے تنزلی کے بعد پانچویں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 862 ہے۔
ٹاپ 10 ٹیسٹ بالرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف سیریز میں اِن ایکشن ہوں گے، وہ ایک درجہ ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ بھارت کے روی ایشون 860 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی